صوبوں میں تعمیر و ترقی کے جدیدترین ہیڈکوارٹرز تشکیل دی جائیں


صوبوں میں تعمیر و ترقی کے جدیدترین ہیڈکوارٹرز تشکیل دی جائیں

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل جعفری کی جانب سے صوبوں میں ترقی و خوشحالی کیمپ قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے سپاہ پاسداران فورسز کے تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل رمضان شریف نے سپاہ فورسز کے لئے ترقی و خوشحالی کیمپ کے قیام کی ہدایات کے ساتھ ساتھ کہا کہ یہ قدم سپریم لیڈر کے فرامین اور راہنما اصولوں کی روشنی میں تعمیر نو، ترقی، سروس، دیہی اور دور دراز علاقوں میں خدمات کی ترسیل، غربت کے خاتمے اور لوگوں کے لئے دیرپا سیکیورٹی فراہم کرنے اور حکومت کی طرف سے بہتر خدمات پہنچانے اور اسی طرح صوبوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔

سپاہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کے لئے صوبوں کی  سطح پر انتھک کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی ہدف کے پیش نظر سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کی طرف سے صوبوں میں تعمیر و ترقی کے ہیڈکوارٹرز قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری