ایرانی فلم "محمد رسول اللہ" ترکی بھر کے سینما گھروں میں ریلیز


ایرانی فلم "محمد رسول اللہ" ترکی بھر کے سینما گھروں میں ریلیز

ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی پیغمبر اسلام(ص) کی زندگی پر بنائے گئی فلم "محمد رسول اللہ" ترکی بھر کے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم "محمد رسول اللہ" کو گزشتہ جمعے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عشق رکھنے والی ترک عوام کے لئے ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ فلم ترکی زبان میں ڈبنگ اور انگریزی میں سب ٹائٹلز کی صورت میں ریلیز ہو رہی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس فلم کی نمائش رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اس فلم میں دین مبین اسلام کے دائرے میں شامل انسانیت،کرامت، مہربانی اور اخلاقیات کی منظرکشی اور پیغمبر اسلام  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عالمین کے لیے رحمت ہونے کی ماہیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری