سعودی عرب میں 2 پاکستانی سمیت کئی مبینہ دہشتگرد گرفتار

خبر کا کوڈ: 1226742 خدمت: پاکستان
سعودی پولیس

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردی کے مبینہ منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی سمیت کئی مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں 2 پاکستانی، 1 سوڈانی، 1 شامی اور چند سعودی باشندے شامل ہیں۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد وسطی صوبے شرقہ میں کارروائی کرتے ہوئےچند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 4 سعودی شہریوں کے علاوہ 2 پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک شامی باشندہ شامل ہے۔

گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت سلیمان اور فرمان اللہ نقشبند خان کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 6 دیگر سعودی شہریوں کو بھی دہشت گردوں سے تعلقات رکھنے یا سہولت کار ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق گرفتار ہونے والے یہ افراد دہشت گردی کے دو الگ الگ منصوبہ بندی میں شامل تھے۔ جن میں پولیس پر حملے سمیت جدہ میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر کار بم دھماکہ کرنا شامل تھا۔

واضح رہے چند روز قبل بھی کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری