العامری: اگر ضرورت پڑی تو داعش کے پیچھے شام بھی جائیں گے


العامری: اگر ضرورت پڑی تو داعش کے پیچھے شام بھی جائیں گے

عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اس بیان کے ساتھ کہ ہمارا مشن اپنے ملک کو آزاد کرانا ہے، کہا: اگر ضرورت پڑی تو داعش کے دہشت گردوں کا تعاقب میں شام بھی جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور عوامی رضاکار فورسز کے کمانڈر ہادی العامری کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورسز دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر کے موصل کے مغربی محور پر پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے موصل کے مغرب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ موافقت ہوئی ہے کہ موصل شہر میں داخل نہیں ہونگے۔

العامری نے مزید کہا کہ موصل میں ہمارا داخلہ اس شہر سے متعلق بعض تبدیلیوں اور مسلح افواج کی جانب سے حکم پر منحصر ہے۔

بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موصل کی جانب ہماری پیشقدمی کے دو مقاصد ہیں۔ ایک یہ کہ داعشیوں کا محاصرہ مزید تنگ کیا جائے اور اگر مجبور ہوئے تو راستہ منقطع کردیں گے جبکہ دوسری یہ کہ ہم تلعفر کے نزدیک کسی علاقے میں پڑاؤ ڈالیں۔

انہوں نے شام میں عوامی رضاکار فورسز کی منتقلی کے بارے میں کہا: ہمارا مشن اپنے ملک کو آزاد کرانا اور سرحدوں کو مستحکم کرنا ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو داعش کے پیچھے شام بھی جائیں گے کیونکہ یہ گروہ شام میں نیست و نابود ہونے تک عراق کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ عراقی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض اور حشدالشعبی (عوامی رضاکار فورسز) کے سربراہ نے عرصہ پہلے بیان جاری کیا تھا کہ عراقی فورسز کا داعش کا تعاقب میں شام کی سرزمین میں داخل ہونے کا قومی امکان ہے۔

خبررساں ادارے المیادین نے گزشتہ روز رپورٹ دی تھی کہ عراقی مسلح افواج موصل شہر کے محلہ الکرامہ میں داخل ہوچکی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری