ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے عمران خان پر شدید تنقید

پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہشہروں کو بند کر کے اپنے ہی لوگوں کو عذاب میں ڈالنا کہاں کی جمہوریت ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے عمران خان پر شدید تنقید

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈاکٹر عبدالقدیر خان   نے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن کا انتظار کرنا چاہیئے۔  دھرنا دے کر شہروں کو بند کرنا اور لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرنا جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جمہوریت میں تبدیلی صرف ووٹ سے آتی ہے اور صحیح جمہوری طریقہ بھی یہی ہے کہ انتخابات کے ذریعے عوام کا مینڈیٹ حاصل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہوگئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری