ایرانی بحری بیڑوں کی مشرقی افریقہ میں موجودگی امن کا باعث


ایرانی بحری بیڑوں کی مشرقی افریقہ میں موجودگی امن کا باعث

ایرانی افواج کے بحری بیڑوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ تنزانیہ کے فوجی آپریشن کے نائب نے ملاقات کے دوران اعتراف کیا ہے کہ ایرانی بحری بیڑوں کی مشرقی افریقہ میں موجودگی اس علاقے میں امن کا باعث بنی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ایرانی بحریہ کے تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی بحری بیڑوں کے جوانوں نے تنزانیہ میں موجود ایرانی سفارتخانے کی توسط سے دئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

اس تقریب میں نائب ایڈمرل سید امید گلستانہ نے کہا: ایرانی بحری بیڑوں اور بحریہ کے جوانوں کی جنوب مشرقی افریقہ میں موجودگی امام خامنہ ای کی جانب سے دی گئی ہدایات کی بنیاد پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنزانیہ کے فوجی آپریشن کے نائب نے ملاقات کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایرانی بحری بیڑوں کی مشرقی افریقہ کے ساحلوں میں موجودگی اس علاقے میں امن کا باعث بنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری بیڑوں کی موجودگی اس علاقے کے بحری افواج کے لئے امن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری