ایک ہی میزائل نے کام تمام کر ڈالا !!!


ایک ہی میزائل نے کام تمام کر ڈالا !!!

جدہ کے ملک عبدالعزیز ایئرپورٹ پر داغے جانے والے ایک بورکان میزائل نے پوری وہابیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے؛ برطانیہ اور یورپی یونین سرگرم جبکہ امریکہ اس جنگ سے خاموشی سے کھسک گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کو ارسال کئے گئے مقالے میں پاکستانی تجزیہ کار فرحان خان نے لکھا ہے کہ انصاراللہ یمن کی جانب سے جدہ کے ملک عبدالعزیز ایئرپورٹ پر داغے جانے والے ایک بورکان میزائل نے پوری وہابیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

جدہ کے ملک عبدالعزیز ایئرپورٹ پر داغے جانے والے میزائل کی وجہ سے برطانیہ اور یورپی یونین بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔

یورپی یونین کی وزیر خارجہ ایران آئی اور اب سعودیوں سے ملنے گئی ہے، سب مل کر جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ امریکہ  خاموشی سے اس جنگ سے کھسک گیا ہے۔

آج اور کل تمام وہابی مولویوں نے آل سعود سے وابستہ تمام نیوز چینلز میں آیات و روایات سے مکہ پر حملے کو حرام قرار دیا جبکہ اس سے قبل وہ نوجوانوں کو یمنی عوام کے قتل عام کے لئے بھجوانے کی غرض سے فتوے دیتے رہے تھے۔

بعض مبصرین نے کہا تھا کہ آل سعود کے لئے صنعا میں مجلس عزا پر حملے کا جواب بہت ہی المناک ہوگا۔ اب وہ جنگ بندی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ یمنی مزاحمت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

انھوں نے سعودیوں کے زیر قبضہ جنوبی صوبوں میں پیشقدمی کی ہے اور باری ریاض کی ہے جہاں آل سعود کے بادشاہی محلات پر لرزہ طاری ہونے والا ہے۔

اگلا ہدف شاہی محل ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ جنگ بندی کی طرف تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے کیونکہ امریکہ اور یورپ نہیں چاہتے کہ ان کا وفادار نوکر خاندان نیست و نابود ہوجائے۔

دو الفاظ عبدالرحمن السدیس کی خدمت میں:

مکہ کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے نام نہاد امام کعبہ نے یہ آج تک نہیں بتایا کہ مکہ کی زمین جو عالم اسلام کی زمین ہے، پر اس نے قبضہ کیوں کیا؟ اور یہ کہ آل سعود کو کس نے مکہ اور مدینہ کا چارج سونپا ہے برطانیہ نے یا عالم اسلام نے؟ بیت اللہ الحرام میں کرین کے حادثے میں سینکڑوں اور منیٰ کے واقعے میں 7500 حاجیوں کا قتل عام یقینا عالم اسلام پر آل سعود کا حملہ تھا تو کیا اس جھوٹے شخص نے اس پر کوئی تنقید کی؟

دین کے لبادے میں قبائلی اور قرون وسطائی شخصی بادشاہت کو قرآن اور حدیث کی روشنی میں تحفظ فراہم کرنا کس اسلام کی تعلیمات میں شامل ہے؟

وہابی اور سعودی دین کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کا اعلان تو چیچنیا میں 200 سنی علماء نے کر ہی دیا ہے تو پھر تم لوگ قرآن و سنت کے سوا اپنی کوئی کتاب کیوں نہیں لاتے؟

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری