سیستان و بلوچستان کے طلباء پاکستانی زائرین کی خدمت میں


سیستان و بلوچستان کے طلباء پاکستانی زائرین کی خدمت میں

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین سٹوڈنٹ کمیٹی کے مسئول نے کہا ہےکہ صوبے میں یونیورسٹیوں سے رضاکار طالب علموں نے میرجاوہ بارڈر پر پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کی خدمت کرنے کے لئے استقبالیہ بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محمد خزاعی نے زاہدان میں تسنیم نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ سیستان و بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے رضاکار طلبا اربعین سے تین روز پہلے استقبالیہ بیس بناکر پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کی خدمت کریں گے۔

سیستان و بلوچستان کے طلبا گروہوں کی صورت میں پاکستان سے آنے والے زائرین کی تین روز تک ضیافت اور استقبال کا اہتمام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے طلبا اور طالبات زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے کے خواہاں ہیں جو یونیورسٹیوں میں ہی اپنے اپنے سیکشنوں میں جاکر نام لکھوائیں گے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال محرم اور سفر میں 52 ہزار سے زائد زائرین میرجاوہ بارڈر سے ایران داخل ہوئے تھے۔

رواں سال یہ پیش گوئی ہے کہ پاکستان سے عاشقان حسینی کی ایک بڑی تعداد اربعین کے مراسم میں شرکت کے لئے میرجاوہ بارڈر سے اس صوبے میں داخل ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری