عراقی فورسز نے موصل شہر میں سرکاری ٹی وی کی عمارت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا


عراقی فورسز نے موصل شہر میں سرکاری ٹی وی کی عمارت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

موصل شہر میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر میں عراقی سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر قبضہ کرلیا ہے۔

عراقی ٹیلی ویژن نے بھی چند گھنٹے پہلے خبر دی تھی کہ عراقی سیکیورٹی فورسز موصل کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں کوکجلی گاؤں  تک پہنچ چکے ہیں۔

عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر عبدالغنی الاسدی نے آج صبح کہا تھا کہ آنے والے گھنٹوں کے دوران موصل شہر کے مضافاتی علاقوں کو آزاد کرالیا جائے گا۔

خبررساں ادارے المیادین نے گزشتہ روز رپورٹ دی تھی کہ عراقی مسلح افواج موصل شہر کے محلہ الکرامہ میں داخل ہوچکی ہیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری