پاکستان کے طول و ارض سے سفرعشق اربعین حسینی کا آغاز ہو گیا ہے


پاکستان کے طول و ارض سے سفرعشق اربعین حسینی کا آغاز ہو گیا ہے

امام حسین علیہ السلام سے عشق کی انتہاء، پاکستان بھر سے زائرین سخت مشکلات کے باوجود جوق در جوق روانہ ہو رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں پاکستان زائرین اربعین حسینی کے لئے صوبہ بلوچستان کے دہشت زدہ اور پرخطر علاقوں کو عبور کرتے ہوئے پاک ایران بارڈر تفتان پہنچ رہے ہیں۔

اربعین حسینی کے قافلوں میں موجود زائرین امام حسین علیہ السلام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، تمام تر مشکلات کے باوجود زائرین ہمت اور حوصلے ساتھ دعا و مناجات کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سفر کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بارہا زائرین کو دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے باوجود اس پرخطر کوئٹہ تفتان روٹ پر زائرین کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہوئی، تاہم ناقص حکومتی اقدامات کے باعث زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

تفتان بارڈر پر کھلے آسمان کے نیچے سخت سردی میں کئی رات گزارنے والے زائرین سے تسنیم نیوز کے نمائندے یاور عباس کی لی گئی تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری