ملک سلمان کا میشل عون کے صدر بننے پر ٹیلیفونک رابطہ


ملک سلمان کا میشل عون کے صدر بننے پر ٹیلیفونک رابطہ

لبنان کے نو منتخب صدر میشل عون کے ساتھ سعودی باد شاہ نے گذشتہ رات ٹیلیفونک بات چیت کی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے العھد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی بادشاہ نے گذشتہ رات لبنان کے نو منتخب صدر میشل عون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی اور لبنان کےصدر بننے پر ان کو مبارکباد دی۔

سعودی بادشاہ نے اس نئی ذمہ داری میں میشل عون کی کامیابی کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

میشل عون نے پیر 30 اکتوبر 2016 کو لبنان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 83 ووٹ حاصل کر کے اکثریت حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ 25مئی 2014 یعنی دو سال سے زائد عرصہ سے لبنان کا صدارتی محل سابق لبنانی صدر میشل سلیمان کے جانشین کا انتظار کر رہا تھا۔

صدر سلیمان کی مدت صدارت کے اختتام کے باوجود لبنانی پارلیمنٹ دو حصوں میں تقسیم ہونے اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان کے داخلی امور میں دخل اندازیوں کے سبب لبنانی پارلیمان ان کا جانشین معین نہیں کر سکی تھی۔

لبنانی پارلیمنٹ نے میشل عون کو 45 ناکام اجلاسوں کے بعد لبنان کے تیرویں صدر کے طور پر منتخب کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری