گلگت بلتستان کا یوم آزادی صوبے بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا


گلگت بلتستان کا یوم آزادی صوبے بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم آزادی قومی جوش و خروش سے منایا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، یکم نومبر کو یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

سخت ٹھنڈ کے باوجود یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات میں خواتین سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

شرکا کی جانب سے پاکستان کی سالمیت، بقا اور سربلندی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے یکم نومبر1947 کو ڈوگرہ اور برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری