حشد الشعبی فورسز کی تلعفر کی طرف پیش قدمی


حشد الشعبی فورسز کی تلعفر کی طرف پیش قدمی

عراقی عوامی رضاکار فورسز موصل کے مغرب میں ایک اہم اسٹریٹجک علاقے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ عراقی عوامی رضاکار فورسز دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے موصل کے مغرب میں موجود دفاعی اعتبار سے اہم علاقوں کی طرف رواں دواں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، عوامی رضاکار فورسز بڑی تیزی کے ساتھ داعشی ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے تلعفر کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ تلعفر دہشت گردوں کے لئے دفاعی اعتبار سے نہایت اہمت کا حامل شہر ہے، تلعفر پر عراقی فورسز کے قبضے سے دہشت گردوں کا موصل کے لئے راستہ منقطع ہوجائے گا۔

عراقی افواج اور عوامی رضاکار فورسز دو روز پہلے موصل شہر میں داخل ہو چکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری