ابوبکر بغدادی کے بارے میں نئی خبر


ابوبکر بغدادی کے بارے میں نئی خبر

عراقی کرد فورس کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک موصل میں ہی ہے۔

 خبر رساں ادارے تسنیم نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فؤاد حسن نے برطانیہ کے اخبار اینڈیپنڈنٹ کو بتایا ہے کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک موصل میں ہی چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابوبکر بغدادی کے مارے جانے کا مطلب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ ہے۔

فؤاد حسین کا کہنا تھا کہ بغدادی نے جولائی 2014 ء میں موصل کے کنٹرول سنبھالنے کے  بعد خلافت کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ عراقی کرد فورس کے کمانڈر کا بیان ایسے وقت پر آ یا ہے جب موصل شہر کی آزادی کے لئے شروع کئے جانے والے آپریشن کے آغاز سے قبل کئی بار ابوبکربغدادی کے مارےجانے، زخمی ہونے یا موصل سے راہ فرار اختیار کرنے کے بارے میں خبریں شائع ہو چکی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری