اس بار کپتان نے واقعی مایوس کیا، ووٹر تحریک انصاف


اس بار کپتان نے واقعی مایوس کیا، ووٹر تحریک انصاف

عمران خان کے تازہ ترین یو ٹرن پر پی ٹی آئی کے کارکنان میں بھی مایوسی پائی جاتی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایک ووٹر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کا کیس تو پہلے بھی عدالت میں تھا۔

نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنماؤں کا یہی کہنا تھا کہ عمران خان کو دھرنا دینے کے بجائے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔

اگر نواز شریف کی بات مان کر عدالتی فیصلے ہی کا انتظار کرنا تھا تو دھرنے کی کال دینے کی کیا ضرورت تھی؟؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر ہونے والی سماعت کو اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے 2 نومبر کے دھرنے کو یوم تشکر میں تبدیل کردیا ہے۔

عمران خان کے اسلام آباد دھرنے کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے جہاں نواز لیگ نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں عمران خان کے کارکنان مایوس نظر آ رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ناخوشی اور مایوسی کا اظہار سامنے آ رہا ہے۔

جبکہ حریفوں کے طنز، حلیفوں کی تنقید اور کارکنان کے سوالات سے تنگ آئے ہوئے تحریک انصاف کے اکثر رہنما کے موبائل فون بند رکھنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری