محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی، القاعدہ کے 9 دہشتگرد ہلاک


محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی، القاعدہ کے 9 دہشتگرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 5 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، محکمہ انسداد دہشتگردی نے ایک خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے نواحی علاقے خیرو دی ملیاں کے قریب چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔

کچھ دیر فائرنگ کے دوطرفہ تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔

اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارود، 4 کلاشنکوف، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا۔

واضح رہے کہ مقابلے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام ایسی حالت میں ملک کے مختلف حصوں میں پلیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہلاک یا گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو القاعدہ کے کارندے قرار دے رہے ہیں کہ اس گروہ کی جڑیں عرصہ پہلے ملک بھر میں خشک ہو چکی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام یا تو دہشت گردوں کو پہچاننے میں تذبذب کا شکار ہیں یا ان دہشت گردوں کے پیچھے ایسے عناصر کارفرما ہیں جن کا حکام نام ہی نہیں لینا چاہتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری