موگرینی کا ایران میں دوپٹہ اور سرزمین کعبہ میں۔۔۔ / تصویری رپورٹ


موگرینی کا ایران میں دوپٹہ اور سرزمین کعبہ میں۔۔۔ / تصویری رپورٹ

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے حال ہی میں ایران اور سعودی عرب کے دورے میں دونوں ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا لیکن ان دو اسلامی ممالک میں ملاقاتوں کے دوران ان کے لباس کی نوعیت مغربی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، فیڈریکا موگرینی ایران کا سفر کرنے اور حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد 31 اکتوبر کو سعودی عرب پہنچ گئی جہاں انہوں نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امور خارجہ کے مشیر نزار مدنی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، ان ملاقاتوں میں دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا موضوع علاقائی مسائل، خاص طور پر شام اور یمن کی جنگیں تھیں۔

محترمہ موگرینی نے دو روز قبل 29 اکتوبر کو ایران کا دورہ کر کے ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے اسی طرح کے مذاکرات کئے تھے۔

جس طرح ان دونوں ملکوں کے دوروں کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موگرینی ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران سر کو سکارف سے ڈھانپے رکھتی ہے جبکہ سعودی حکام کے ساتھ  آزادانہ طور پر برہنہ سر ملاقات کرتی ہے۔

تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری