نینوا-رقہ ہائی وے عراقی فورسز کے کنٹرول میں


نینوا-رقہ ہائی وے عراقی فورسز کے کنٹرول میں

ترجمان حزب اللہ بٹالینز عراق کا کہنا ہے کہ نینوا اور شام کے شہر رقہ کو ملانے والی شاہراہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے زیر قبضہ آگئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترجمان حزب اللہ بٹالینز عراق نے المیادین چینل سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے اہم ترین شاہراہ جو عراق کے نینوا کو شام کے رقہ شہر سے ملاتی ہے، اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ترک حکومت موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی جنگ کو طول دینے کے درپے ہے، کہا: انقرہ عراقی فورسز کی جانب سے موصل کے مغرب کو آزاد کرانے کو ہرگز رد نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پچھلے ہفتے موصل کی آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

عراقی سیکیورٹی فورسز، افواج، فیڈرل پولیس، عوامی رضاکار اور پیشمرگہ فورسز نے چند ہی دنوں میں داعش کے چنگل سے سینکڑوں مربع کلومیٹر کا علاقہ اور درجنوں گاؤں آزاد کر لئے ہیں اور شہر کے اندر داخل ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری