کراچی: ملزم کی مخبری پر چھاپہ/ مکان سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، دہشتگرد فرار


کراچی: ملزم کی مخبری پر چھاپہ/ مکان سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، دہشتگرد فرار

پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر پرانا گولیمار میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گرفتار شدہ ملزم اسدﷲ ولد عبدالباسط کی نشاندہی پر پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک مکان پر کامیاب چھاپہ مارا گیا۔

پولیس پارٹی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر پہلے سے گرفتار ملزم اسدﷲ ولد عبدالباسط کی نشاندہی پر پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمار عثمانیہ مسجد، سینٹرل مسلم آباد، غلام محمد ولیج شیرین بیکری کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس پر پولیس پارٹی کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

کچھ دیر دوطرفہ فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے۔

موقع سے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے بعد مذکورہ مکان کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جسے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا ہے کہ اسلحے میں 70 عدد اوان شیل،  11 عدد آر جی پی راکٹ،  11 عدد بڑے اعوان شیل،  3 عدد مشین گنیں، 3 عدد پستول بمعہ میگزین، ایک 7 MM رائفل، 8 عدد گراؤنڈ شیپ میگزین، رپیٹرز، 70 عدد ایس ایم جی کے میگزین، ایک راکٹ لاؤنچر،7 عدد رائفلوں سمیت دیگر بھاری اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مکان لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست کے کارندوں کے زیر استعمال تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مکان لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ ریاست کے کارندوں کے زیر استعمال تھا۔

فرار ہونے والے ملزمان کو تلاش کرنے کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری