پنجاب کے اسکولوں میں ای لرننگ کا آغاز


پنجاب کے اسکولوں میں ای لرننگ کا آغاز

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں ای لرننگ سسٹم شروع کرنے کا اساتذہ اور طلبا نے خیر مقدم کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، تعلیمی اداروں میں ای لرننگ کو متعارف کروانے کے پہلے مرحلے میں لاہور کے 8 بڑے سرکاری اسکولوں میں ٹیبلٹ پر ویڈیو اور کہانی کی شکل میں طالب علموں کو سائنس مضامین پڑھائے جانے لگے ہیں۔

اس سلسلے میں جماعت ششم سے دہم تک کے سائنس، ریاضی، بائیو، کیمسٹری اور فزکس کے مضامین ٹیبلٹ پر دستیاب ہیں۔

جبکہ ای لرننگ لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی نظام سے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں کہ ای لرننگ سسٹم کے لیے 4 ہزار سرکاری اسکولوں میں سولر سسٹم اور یو پی ایس بھی مہیا کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیبلٹ کےذریعے پڑھائی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ آڑے نہ آئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری