پٹھان کوٹ حملہ،بیس پر موجود اسلحہ کی تفصیل بتانے پر بھارتی ٹی وی پر پابندی


پٹھان کوٹ حملہ،بیس پر موجود اسلحہ کی تفصیل بتانے پر بھارتی ٹی وی پر پابندی

پٹھان کوٹ ایئربیس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران حساس معلومات نشر کرنے کے جرم میں ہندوستانی حکومت نے این ڈی ٹی وی کو حکم دیا ہے کہ وہ سزا کے طور پر 9 نومبر کو ایک دن کے لیے اپنی نشریات بند رکھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک بین الوزارتی کمیٹی نے قرار دیا کہ رواں برس جنوری میں پٹھان کوٹ حملے کی کوریج کرتے ہوئے این ڈی ٹی وی چینل نے نشریات کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ٹی وی نے بھارتی فوج کی کمزوریوں کی نشاندہی کی تھی اور بیس میں موجود اسلحے کی تفصیلات بتائی تھیں۔

تاہم کمیٹی کی جانب سے اس بات کے انکشاف کے بعد کہ چینل نے 2 جنوری کو ایئربیس پر حملے کی رپورٹنگ کے دوران 'حساس اسٹریٹیجک' معلومات نشر کیں، وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات 3 نومبر کو چینل پر پابندی کے فیصلے کا اعلان کیا۔

جس حکم نامے کے مطابق، مذکورہ ٹی وی چینل سزا کے طور پر 9 نومبر کو ایک دن کے لیے اپنی نشریات بند رکھے گا۔

دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا سے منسلک صحافی اکشایا مکل نے  میڈیا مخالف مودی سرکار کی پالیسیوں پر احتجاجاً وزیراعظم مودی کے ہاتھوں رامناتھ گوینکا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اکشایا مکل کو ان کی کتاب کی وجہ سے ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری