اسلام آباد: عوام کے شدید احتجاج پر پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی رکوا دی


اسلام آباد: عوام کے شدید احتجاج پر پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی رکوا دی

اسلام آباد میں بدنام زمانہ لال مسجد سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی نکالی جانے والی ریلی منسوخ کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، دہشتگردی کے لیے بدنام زمانہ لال مسجد سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی ایک ریلی پاکستان کے امن پسند اور غیور عوام نے سخت احتجاج کر کے منسوخ کروا دی ہے۔

شیعت نیوز کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے جھوٹے پروپیگنڈے کو تقویت دینے کے لئے پاکستان میں دفاع حرمین شرفین کے پرچم تلے کالعدم سپاہ صحابہ نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ ریلی کا آغاز لال مسجد سے بعد نماز جمعہ ہونا تھا تاہم آئی جی اسلام آباد نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے ریلی کو رکوا دیا جبکہ اس کالعدم تنظیم کی جانب سے بھی ریلی کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ریلی مکہ مکرمہ پر سعودی عرب کے جھوٹے حملے کی خبر پر آل سعود کے نمک خواروں کی جانب سے نکالی جارہی تھی تاہم مسلمانوں نے تکفیری دہشتگردوں کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو بھانپتے ہوئے گذشتہ رات سے ہی آئی جی پولیس اسلام آباد کے نام احتجاجی پیغامات بھیجنا شروع کردیئے تھے جس کی بنا پر مذکورہ ریلی منسوخ ہو گئی۔

پاکستانی عوام کے اس اقدام نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے دہشتگردی اور دہشتگردوں سے اپنی بیزاری اور نفرت ثابت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسی کالعدم تنظیم نے ایک جلسہ بھی منعقد کیا تھا جس پر زندگی کے قریبا تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حکومت کو اس جلسے کی اجازت دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری