دنیا کو خاک و خوں میں غلطاں کرنے والے امریکہ پر دہشت طاری


دنیا کو خاک و خوں میں غلطاں کرنے والے امریکہ پر دہشت طاری

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور نیویارک پولیس نے امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشتگرد حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، 3 روز بعد امریکی سیاست کا اہم ترین دن یعنی صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جو ہر 4 سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔

وائس آف امریکہ نے خبر دی ہے کہ ایف بی آئی اور نیویارک پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ القاعدہ کا دہشت گرد گروہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل یا بعد میں دہشتگردی کے بڑے حملے کر سکتا ہے تاہم اس حوالے سے انٹیلی جنس اہلکار حرکت میں آ چکے ہیں اور اس سلسلے میں چھان بین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ نامی دہشتگرد تنظیم  نیویارک، ورجینیا اور ٹیکساس جیسی اہم اور گنجان آباد علاقوں کو ہدف بنا سکتی ہے ۔

نیویارک شہر کے پولیس اہلکاروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ وہ ایف بی آئی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹاسک فورس اور اپنے انٹیلی جنس دستوں کی مدد سے ایسے کسی امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اور دیگر انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں چند روز سے ان حملوں کے بارے میں اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک اطلاعات کے قابل بھروسہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پھر بھی حفظ ماتقدم کے طور پر انٹیلی جنس اور پولیس اہلکاروں نے اس امکان پر غور کرتے ہوئے چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہم ایک عرصے سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ ایسے ماحول میں انتہا پسند حملہ آور ہو سکتے ہیں اور امریکہ کا انسداد دہشت گردی کا ادارہ قانون کے نفاذ اور ایسے کسی حملے کی صورت میں دفاع کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکی عوام میں اس خبر کے بعد خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری