شیعہ سینیٹر کو دہرے قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی سازش/ شیعہ رہنماؤں کا احتجاج کا اعلان


شیعہ سینیٹر کو دہرے قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی سازش/ شیعہ رہنماؤں کا احتجاج کا اعلان

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جھوٹے مقدمے میں پھنساکر تکفیری دہشت گردوں کو خوش کرنے کی سازش پر عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب، ان کے حامیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جھوٹے مقدمے میں پھنساکر تکفیری دہشت گردوں کو خوش کرنے کی سازش پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب، فیصل رضا عابدی کے حامیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر پہلا مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج شب مجلس وحدت مسلمین کے تحت بھی احتجاج ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز پٹیل پاڑی کے علاقے میں دو افراد فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے تھے۔

دہرے قتل کا مقدمہ  جمشید کوارٹر پولیس نے ایف آئی آر نمبر 379/201 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا اور اس کے بعد ٹھوس شواہد کے  بغیر شیعہ رہنما اور پی پی پی کے سابق سینیٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہفتہ کے روز جمشید کوارٹر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر نورانی نے بتایا کہ فیصل رضا عابدی کو مذکورہ دہرے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔

دوسری جانب شیعہ تنظیموں اور شیعہ شہداء بشمول شہید خرم ذکی اور شہید عسکری رضا کے ورثاء نے حکومت اور پولیس افسران سے سوال کیا ہے کہ شیعہ مقتولین کے قتل میں نامزد تکفیری دہشت گردوں بشمول اورنگزیب فاروقی  کو تاحال گرفتار کیوں نہیں کیا جاسکا ہے؟ اور کس ملک کے دباؤ اور ایماء پر کالعدم تکفیری گروہ کے دہشت گردوں کو اسلام آباد میں جلسہ اور کراچی میں ریلیوں کی اجازت دی جاتی ہے؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری