لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد پولیس مقابلوں میں ہلاک/ لاشیں ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں


لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد پولیس مقابلوں میں ہلاک/ لاشیں ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں

پاکستان کے شمال میں چترال کے علاقے بمبوریت میں پانچ دہشت گردوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے.تعلق لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے بتایا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شمال میں چترال کے علاقے بمبوریت میں پانچ قیدیوں کو  پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا جارہا ہے۔

شناخت سے بچنے کےلئے مسخ شده لاشوں کو هیلی کاپٹر سے گرایا گیا ہے۔

دوسری جانب، کالعدم سپاہ صحابہ ضلع بکھر کی تحصیل بہل کے صدر مولانا محمد قاسم کو ملتان خانیوال پولیس مقابلے میں  ہلاک کر دیا گیا۔

کفن میں ملبوس مولانا محمد قاسم  اپنے حلقہ احباب کے صدر تھے جن کو گذشتہ دنوں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

دیگر آج ملنے والی لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی لاشیں کالعدم سپاہ صاحبہ کے مقامی صدر کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی العالمی کے تحت کام کر رہی ہے۔

ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئی لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی تصاویر ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری