رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے 5 افراد گرفتار


رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے 5 افراد گرفتار

رائیونڈ لاہور میں تبلیغی اجتماع سے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے 5 مشکوک افراد کو مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، زیر حراست پانچوں افراد کے شناختی کارڈ جعلی ہیں جبکہ گرفتار شدہ افراد میں ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے تحقیقات کے لیے مشکوک افراد کو نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری