عراقی فورسز موصل ہوائی اڈے کے قریب پہنچ گئے


عراقی فورسز موصل ہوائی اڈے کے قریب پہنچ گئے

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ جاری ہے اور عراقی فوج بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے موصل ہوائی اڈے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ داعش کو موصل کے جنوب میں واقع اہم شہر سے باہر کردیا گیا ہے اور اب عراقی فوج نہایت تیزی کے ساتھ ہوائی اڈے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ''رائد شاکر جودت'' کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے جنوب میں واقع حمام العلیل نامی شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرکے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

جودت کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز موصل کے ہوائی اڈے سے صرف 4کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔

دوسری طرف الحرہ ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز موصل ہوائی اڈے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ حمام العلیل موصل کی آزادی کے لئے نہایت اھمیت کا حامل شہر ہے۔

دوسری جانب، جنرل نجم الجبوری نے حمام العلیل میں 70 سے زائد داعشیوں کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے کئی دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری