خیبر ایجنسی: باڑہ اور جمرود میں کرفیو/ پاک افغان شاہراہ بند


خیبر ایجنسی: باڑہ اور جمرود میں کرفیو/ پاک افغان شاہراہ بند

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اور جمرود میں کرفیو نافذ کرکے پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بھی بند کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اور جمرود میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز نے سیکورٹی ذرائع کے بیان کے حوالے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ رات تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے کے بعد تحصیل باڑہ اور جمرود میں غیر معینہ مدت تک کے لئے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں خاصہ دار فورسز کا ایک اہلکار شہید اور ایف سی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری