بھارت اور بنگلہ دیش کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز


بھارت اور بنگلہ دیش کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

5 نومبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والی یہ مشقیں 18 نومبر تک جاری رہیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جو 18 نومبر تک جاری رہیں گی۔

بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، سمپریتی۔7 کے نام سے شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں انسداد دہشتگردی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ جیسی کارروائیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل روہن آنند کے بیان کے مطابق، ان مشقوں کا مقصد پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کے انتظامی ڈھانچوں اور  ٹیکنیکل ڈرل سے آگاہی حاصل کرنا اور پھر مصنوعی ماحول میں انسداد دہشتگردی سے متعلق باہم مشقیں کرنا ہے۔ 

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ان فوجی جنگی مشقوں کو سمپریتی۔7 کا نام دیا گیا ہے اور بنگلہ دیش میں ہونے والی یہ مشترکہ فوجی مشقیں 18 نومبر کو اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ان دونوں ممالک کی جنگی مقشیں بھارتی صوبے بنگال میں منعقد کی گئی تھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری