سیستان وبلوچستان کے عوام پاکستانی زائرین کی خدمت کے لئے کمر بستہ/ 50،000 زائرین کی آمد کی پیش گوئی/ تصاویر


سیستان وبلوچستان کے عوام پاکستانی زائرین کی خدمت کے لئے کمر بستہ/ 50،000 زائرین کی آمد کی پیش گوئی/ تصاویر

پاکستانی زائرین اربعین مارچ میں شرکت کرنے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی فرسز کی حفاظت میں ایران بارڈر(میرجاوہ) پہنچیں گے جہاں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے عوام ان کا پرجوش استقبال کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، چند سالوں سے اربعین مارچ نے خطے کے مسلمانوں کے درمیان خاص جوش اور جذبہ پیدا کیا ہے جس میں ہرسال بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اگرچہ اس مارچ میں زائرین کرام کی سب سے زیادہ تعداد ایرانی عوام کی ہوتی ہے لیکن دوسرے ممالک کے مسلمانوں میں بھی حسینی عشق اورجوش پھیل رہا ہے اور ہر دوسرے سال متعدد ممالک سے مسلمان زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تاہم امام حسین علیہ السلام  سے محبت کرنے والوں کے درمیان پاکستانی زائرین کی کہانی ہی مختلف ہے کیوںکہ پاکستان میں شیعہ اپنے ملک میں عدم تحفظ کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی مشکلات کو جھیلنے کے بعد زیارت کربلا کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔

پاکستانی زائرین کا اربعین کے موقع پر ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان سے عبور کرنے کے ساتھ ہی اس صوبے کی فضا بھی بدل جاتی ہے۔

لیکن رواں سال ان کی موجودگی ماضی سے مختلف ہے کیوںکہ عشق اہلبیت علیہم السلام سے سرشار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے عراق کی جانب روان دواں پاکستانی زائرین کی خدمت کی غرض سے سیستان و بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے رضاکار طلبا پر مشتمل اربعین سٹوڈنٹ کمیٹی بنائی ہے جو اربعین سے تین روز پہلے استقبالیہ بیس بناکر زائرین کی خدمت کریں گے۔

اربعین کمیٹی مکمل طورپرعوامی سطح کی ہے

اربعین کمیٹی کے سیکرٹری رضا بختیاری نے کہا ہے کہ یہ کمیٹی کربلا جانے والے زائرین کی خدمت کے لئے مکمل طور پر سیستان و بلوچستان میں عوامی سطح پر وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کمیٹی تین اہم جگہوں پہ خدمات پہنچائے گی:

1۔  تفتان بارڈر

2۔  زاہدان شہر میں زائرسرای امام رضا علیہ السلام

3۔ زاہدان ٹرمینل

سیستان و بلوچستان میں پاکستانی زائرین کی رہائش اور ٹرانس پورٹیشن کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا چکا ہے

میرجاوہ میں اربعین کمیٹی کے ایک ذمہ دار جواد آقالوحسینی نے تسنیم نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ 2 نومبر سے اب تک سرحد پار سے 18 بسوں میں 974 زائرین سیستان و بلوچستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے زائرین میرجاوہ میں قائم کئے گئے اڈے پر ٹہرائے گئے اور تھوڑے سے آرام اور مختصر ضیافت کے بعد زاہدان شہر میں واقع اربعین ہیڈ کوارٹر زائر سرای امام رضا علیہ السلام منتقل کر دیئے گئے۔

پاکستانی زائرین میرجاوہ اور زاہدان میں تقریبا 24 گھنٹے قیام کے بعد عراق کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔

پاکستانی زائرین کو ایران میں فوری انٹری مل جاتی ہے

آقا حسین لو نے مزید بتایا کہ ایران کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کو آرڈینیشن اور دیگر سیکیورٹی ادارے جو پاکستانی زائرین کرام کو انٹری فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں، فوری اس کام کو انجام دینے کے پابند ہیں۔

آقالوحسینی نے مزید کہا کہ پاکستانی زائرین دن رات، جس وقت بھی آئیں، ایران امیگریشن فوری انٹری کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ایران کا سرحدی ٹرمینل اس وقت بند ہوگا جب سرحد پار موجود سارے زائرین ایران میں منتقل ہوں گے۔

سیستان و بلوچستان میں پاکستان سے 50 ہزارزائرین کرام کی آمد کی پیش گوئی

صوبہ سیستان و بلوچستان اربعین کمیٹی کے ترجمان قاسم زابلی نے تسنیم کو بتایا کہ رواں سال سیستان و بلوچستان کے راستے پاکستان سے 50 ہزار زائرین کرام کی آمد کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس کا اندازہ روزانہ کی بنیاد پر داخل ہونے والے زائرین سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

قاسم زابلی نے مزید کہا کہ صوبے میں غیرملکی زائرین کے حجم میں اضافہ ہوا ہے اور اربعین سے پہلے سیستان و بلوچستان کے راستے پاکستان سے 50 ہزار زائرین کرام کی آمد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے زائرین کی آمد کا سلسلہ 17 نومبر تک جاری رہے گا۔

سیستان و بلوچستان اربعین کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں 27 رہنما اور مترجم کی موجودگی

زابلی نے بتایا کہ پاکستان کے زائرین کی راہنمائی کے لئے زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں 27 رہنما اور مترجم موجود ہیں جن میں سے 5 دینی طالب علم ہیں اور 7 افراد اردو سے فارسی میں ترجمہ کرنے والے ہیں۔

اربعین کمیٹی کے سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستانی زائرین کو عطیات

رضا بختیاری نے تسنیم کو بتایا کہ زائرین کے خدمت کے لئے لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء عطیہ کئے گئے ہیں اور یہ عطیات شہداء کے خاندانوں کی طرف سے بھی آئے ہیں اور وہیں لوگ زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی خدمت بھی کر رہے ہیں۔

زائرین کو فراہم کی گئی خدمات میں رہائش، کھانا اور طبی امداد ہے

سیستان و بلوچستان اوقاف کے نائب سربراہ حجت‌الاسلام هاشم رعنایی نے بھی تسنیم کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ زائرسرای امام رضا علیہ السلام زاہدان میں پاکستانی زائرین کو دی جانی والی خدمات میں رہائش، کھانا اور طبی امداد ہیں۔

حجت‌الاسلام هاشم رعنایی نے مزید بتایا کہ عاشقان اہلبیت علیھم السلام میں سے جو کوئی بھی زائرین کی خدمت کے لئے عطیات دینا چاہتے ہیں تو وہ زاہدان میں زائرسرای امام رضا علیہ السلام میں نام لکھوانے کے لئے رجوع کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری