رینجرز: کارروائیوں کے دوران مذہبی مقامات کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے/ تصویری ثبوت


رینجرز: کارروائیوں کے دوران مذہبی مقامات کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے/ تصویری ثبوت

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران مسجد و امام بارگاہ کے تقدس کا پورا خیال رکھا جاتا ہے اور عوام اس حوالے سے پھیلائی جانے والی منفی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ رینجرز تلاشی کے دوران مساجد، امام بارگاہ اور دینی مدارس کے احترام کا مکمل خیال رکھتے ہیں تا ہم سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی تصاویر کا اجراء کرکے غلط تاثر دیا جارہا ہے جس کا مقصد صرف آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر رینجرز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، ایسا مواد شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ترجمان رینجرز نے شہریوں سے کسی بھی پروپیگنڈے پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی مشکوک حرکت اور شر پسندوں کی اطلاع رینجرز کی دی گئی ہیلپ لائن پر دیں۔

یاد رہے کہ رضویہ سوسائٹی میں مسجد و امام بارگاہ رضویہ کی تلاشی کے دوران کی منفی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد رینجرز حکام کی جانب سے درست تصاویر کو شائع کر کے اصل حقائق عوام تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری