مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اپنے گھر سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی میں شیعہ علماء کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کو آج علی الصبح انکی رہائشگاہ نیو رضویہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اپنے گھر سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں شیعہ علماء کے خلاف چھاپوں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کو آج علی الصبح انکی رہائشگاہ نیو رضویہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان پر سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ نمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی اور دھرنے کی قیادت انہوں نے کی تھی۔

انکا پرامن احتجاج علامہ مرزا یوسف حسین اور فیصل رضاعابدی سمیت دیگر شیعہ زعماء کی رہائی کے لئے تھا لیکن اب خود وہ پابند سلاسل کردیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری