شاہراہ قراقرم کی چوڑائی سی پیک کے لئے نامناسب قرار


شاہراہ قراقرم کی چوڑائی سی پیک کے لئے نامناسب قرار

پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے اپنی تیسری عبوری رپورٹ میں کہا ہے کہ مستقبل میں سی پیک کے نتیجے میں سامنے آنے والے ٹریفک کے لیے شاہراہ قراقرم کی چوڑائی نامناسب ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے روزنامہ ڈان نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے عطاء آباد جھیل کے نزدیک بسنے والے لوگوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ ہائی وے پر جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جھیل کے کنارے کمزور ہوچکے ہیں اور وہاں دراڑیں پڑچکی ہیں۔

کمیٹی نے فوری طور پر جھیل کے کناروں کی مضبوطی بڑھانے اور شاہراہ قراقرم کو چوڑا کرنے کی تجاویز دی ہیں تاکہ مستقبل میں سی پیک کے ذریعے تجارتی معاملات میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کمیٹی نے شاہراہ قراقرم کی موجودہ چوڑائی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں سی پیک کے نتیجے میں سامنے آنے والے ٹریفک کے بہاؤ کے لیے شاہراہ قراقرم کی موجودہ چوڑائی ناکافی ہوگی۔

شاہراہ کے کناروں پر 3 میٹر تک موجود کنٹینرز، ایک جانب موجود اونچے پہاڑ اور دوسری جانب موجود گہری کھائی کی موجودگی میں ٹریفک کے بہاؤ میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری