امریکی صدارتی انتخابات: ہیلری کو ای میلز تحقیقات میں چلین چٹ مل گئی


امریکی صدارتی انتخابات: ہیلری کو ای میلز تحقیقات میں چلین چٹ مل گئی

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہو کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہلیری کلنٹن کو ای میلز کی تحقیقات میں ایسے موقع پر کلین چٹ ملی ہے جب امریکی صدارتی انتخابات میں فقط ایک روز باقی ہے۔

ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز کی تحقیقات میں کلین چٹ ملنے سے ہلیری کلنٹن کی پوزیشن خاصی مستحکم ہو گئی ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہو کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔  اس سلسلے میں امریکی عوام میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

زمین پر امریکی عوام کا صدر منتخب کرنے کے لئے رائے دہی کے استعمال کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر موجود امریکی خلا باز شین کمبرو بھی امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن سے 8 نومبر کو براہ راست ووٹ ڈالا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری