پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سعودی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت


پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سعودی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت

آج صبح رسالپور میں ہونے والی پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سعودی فضائیہ کے سربراہ محمد بن صالح القتیبی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کیڈٹس میں سعودی عرب اور کویت کے کیڈٹ بھی شامل تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں دی جانے والی تعلیم اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

سعودی فضائیہ کے سربراہ نے تربیت مکمل کرنے پر سعودی اور کویتی کیڈٹس کو مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایئر فورس کے سربراہ جنرل محمد بن صالح القتیبی اپنے پاکستانی ہم منصب ایئر چیف مارشل سہیل امان کی دعوت پر چار روزہ دورے پر گذشتہ روز پاکستان آئے ہیں۔

وہ گذشتہ روز نور خان ایئر بیس پر اترے جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری