22 یورپی ممالک کے سفراء غزہ کا دورہ کریں گے


22 یورپی ممالک کے سفراء غزہ کا دورہ کریں گے

منگل کے روز 22 یورپی ممالک کے سفیر غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ 22 یورپی ممالک کے سفیر اگلے منگل کو شمالی غزہ کی پٹی اور فلسطین کے سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، 22 یورپی ممالک کے سفیر اپنے دورے کے دوران غزہ کی پٹی کے مکینوں کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نیکلای ملادینوف نے غزہ کے مکینوں کے اقتصادی اور مالی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا: غزہ میں لوگ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ان کے پاس حتی پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔

غزہ کی پٹی میں رہنے والے لوگ معاشی مشکلات سے دوچار ہیں اور نہایت سخت شرائط میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

اسرائیل کے غاصبانہ اور تسلط پسندانہ رویوں سے فلسطینیوں کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری