بنگلہ دیش میں مشتعل افراد کی جانب سے ہندوؤں کے گھر اور مندر جلانے کا سلسلہ جاری


بنگلہ دیش میں مشتعل افراد کی جانب سے ہندوؤں کے گھر اور مندر جلانے کا سلسلہ جاری

ناصر نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ہندوؤں کے مزید 6 گھروں اور 2 مندروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، فیس بک کی متنازع پوسٹ  کے بعد بنگلہ دیش میں مشتعل افراد کی جانب سے ہندووں کے گھر اور مندر جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ واقعے میں نامعلوم افراد نے ہندو برادری کے متعدد گھروں اور 2 مندروں کو آگ لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے 50 سے زائد افراد کو واردات کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں اقلیتی برادری پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 15 مندروں اور 20 سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فیس بک کی متنازع پوسٹ  کے بعد بنگلہ دیش میں مشتعل افراد کی جانب سے ہندووں کے 100 سے زائد گھر اور 15 مندروں کو نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

ان میں لوٹ مار، جلانے اور توڑ پھوڑ کے واقعات شامل ہیں۔

ان واقعات پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں تعینات بھارتی سفیر کو شیخ حسینہ واجد کی حکومت تک بھارت کے تحفظات پہنچانے کی ہداہت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری