تہران سے کربلا، ٹرین سروس کا آغاز


تہران سے کربلا، ٹرین سروس کا آغاز

ایران ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کل بروز منگل کو تہران سے کربلا ٹرین سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بروز منگل کو تہران سے کربلا ٹرین سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

زائرین کی سہولت کی خاطر تہران سے خرمشہر کے راستے کربلائے معلیٰ کے لئے 35 ہزار سیٹوں پر مشتمل 40 سپر ٹرینین چلائی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران ریلوے کے اہلکار میرحسن موسوی کاکہنا ہے کہ زائرین اربعین حسینی کی سہولت کی خاطر تہران سے کربلائے معلیٰ کے لئے ریل گاڑی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے جو کل بروز منگل 15:30 پر روانہ ہوگی۔

ٹرین کے ٹکٹ کربلا اور تہران دونوں سے خریدے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تہران سے عراقی سرحد (شلمچہ) تک 960 کلومیٹر کا فاصلہ ہے، شملچہ سے عراقی شہر بصرہ تک ریل پٹڑی نہ ہونے کی وجہ سے زائرین کو 35 کلومیٹر بس کے ذریعے لے جایا جائے گا۔

شلمچہ ریلوے اسٹیشن سے کربلائے معلیٰ 480 کلومیٹر کا فاصلہ عراق ریلوے کے ذریعے طے کیا جائے گا۔

ایران ریلوے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تہران سے کربلاے معلیٰ تک ریل گاڑی کا کرایہ تقریبا 40 چالیس ڈالر معین کیا گیا ہے۔

اربعین کے ایام میں تہران سے شلمچہ جانے والی ٹرین کی بوگھیاں چھ سیٹوں پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ اربعین کے ایام میں ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلا کریں گی جبکہ اربعین کے بعد ہفتے میں صرف ایک ٹرین چلا کرے گی۔

ایران ریلوے کے اہلکار نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے ایام میں 35 ہزار زائرین کو ریل گاڑی کے ذریعے عراق سرحد تک پہنچایا جائے گا جس کے لئے 40 سپر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری