ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کی جانب سے ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں شیعہ رہنما علامہ یوسف مرزا پر پولیس نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ماہ مئی میں سول سوسائٹی کے مقتول رہنما خرم ذکی کی نماز جنازہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی.

پولیس کے مطابق، ان پر فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 23 نومبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج ہے جس پر انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

علامہ مرزا یوسف حسین کو ایسے موقع پر صرف ایک تقریر کے بہانے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد آزادانہ طور پر ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں جو حکومتی اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری