افغان حکام: سعودی عرب میں 50 سے 70 ہزار افغانی پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں


افغان حکام: سعودی عرب میں 50 سے 70 ہزار افغانی پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں

ریاض میں موجود افغان سفارت خانے کے حکام کے مطابق، سعودی عرب میں کام کرنے والے افغان مزدوروں میں 50 سے 70 ہزار تک پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ہیں۔

خبررساں  ادارے تسنیم کے مطابق، ریاض میں افغانستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے افغان مزدوروں میں 50 سے 70 ہزار تک پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔

ریاض میں قائم افغانستان سفارت خانے نے کہا ہے کہ ان مزدوروں جو بظاہر افغان اور پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب میں مقیم ہیں، کو افغانی پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

افغان سفارت خانے کے مطابق، جن افغانوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا اور اپنے ملک کا سفر نہیں کر سکتے تھے، پہلے ان کے لئے افغانی پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے اس ملک کے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم مذکورہ افراد کے لئے روزانہ 150 پاسپورٹ جاری کئے جا رہےے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق، سعودی عرب میں 50 سے  70 ہزار افغانی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ہیں۔

افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ حال ہی میں سعودی دورے کے موقع پر ریاض حکام کے ساتھ اس ملک میں مقیم افغان شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر گفتگو سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کر چکے ہیں۔

بلومبرگ نے حال ہی میں اس کی اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب میں اقتصادی ترقی کے سست عمل اور روزگار کے مواقع کم ہونے کے تناظر میں تقریبا 16 ہزار ہندوستانی اور پاکستانی مزدور سعودی کیمپوں میں خوراک اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ان کو سعودی عرب سے باہر نکل جانے کے لئے ویزا دینے سے بھی انکار کیا جارہا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے خارجہ امور کی وزارتوں کے اعداد و شمار کے مطابق، کلی طور پر 7 ہزار 700 بھارتی اور 8 ہزار پاکستانی سعودی عرب میں پھنس چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری