حکومت پاکستان کا یوم اقبال پر عام تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ


حکومت پاکستان کا یوم اقبال پر عام تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے یوم اقبال، 9 نومبر کی عام تعطیل کی سمری مسترد کر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم اقبال (9 نومبر) کو وفاقی دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

دوسری جانب سندھ اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں نے یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

ان دونوں صوبوں میں یوم اقبال پر علامہ اقبال کے فلسفے، شاعری اور کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے باقی صوبوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری