مشیر وزیراعلیٰ سندھ کا تکفیریوں کی جانب سے ان سے منسوب بیان سے لاتعلقی کا اعلان


مشیر وزیراعلیٰ سندھ کا تکفیریوں کی جانب سے ان سے منسوب بیان سے لاتعلقی کا اعلان

وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے تکفیریوں کی جانب سے ان سے منسوب بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولا بخش چانڈیو نے وضاحت کی ہے کہ وہ برادر پڑوسی اسلامی ملک ایران سے محبت بھی رکھتے ہیں اور عقیدت بھی۔

انہوں نے ایران کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا لیکن سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور ان سے جھوٹ منسوب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے خلاف بھی کوئی بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ تکفیری نواز عناصر نے سوشل میڈیا اور بعض چینلز میں موجود تکفیریوں نے مولا بخش چانڈیو کے نام سے جعلی بیانات کے ذریعے پاکستان ایران دوستی کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی تھی اس کے علاوہ سندھ حکومت اور پرامن شیعہ کمیونٹی کو لڑانے کی سازش بھی کی تھی جو مشیر اطلاعات سندھ کے بیان سے اپنی موت آپ مرگئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری