پروفیسر سلیمہ ہاشمی کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری


پروفیسر سلیمہ ہاشمی کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

پروفیسر سلیمہ ہاشمی کو برطانیہ کی باتھ اسپا یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، باتھ اسپا اسکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی ڈین پروفیسر انیتا ٹیلر نے اس ڈگری کے لیے پروفیسر سلیمہ ہاشمی کا نام تجویز کیا تھا۔

روزنامہ ڈان نیوز نے اطلاع دی ہے کہ باتھ اسپا یونیورسٹی کے نئے چانسلر آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیریمی آئیرنز نے پروفیسر سلیمہ ہاشمی کو اعزازی ڈگری پیش کی۔

جنوب مغربی برطانیہ کے شہر باتھ میں واقع باتھ اسپا یونیورسٹی عالمی ثقافتی ورثے کا ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ باتھ اکیڈمی آف آرٹ اس کا پہلا ادارہ تھا، جہاں سے پروفیسر سلیمہ ہاشمی نے 1960 میں تعلیم حاصل کی تھی۔

اس موقع پر پروفیسر انیتا ٹیلر نے سلیمہ ہاشمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلیمہ ہاشمی نے نہ صرف فن کی حدوں کو خود پہنچانا ہے بلکہ اس حوالے سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فن، تعلیم، سیاست اور سماجی کاموں میں سلیمہ ہاشمی کی اہم شراکت ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ان کا تعلق باتھ اسپا یونیورسٹی کے ساتھ رہا ہے۔

سلیمہ ہاشمی نے اپنی تقریر میں پاکستانی معاشرے میں سماجی اور سیاسی عناصر کے اثر و رسوخ اور فن کی ترقی پر بات کی۔

یاد رہے کہ پروفیسر سلیمہ ہاشمی زبان اردو کے مشہور و معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی ہیں۔

وہ ایک فنکار، مصنف، مصور اور انسداد جوہری ہتھیاروں کی سرگرم کارکن ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں بحیثیت پروفیسر اور سربراہ 4 سال تک خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری