کالعدم گروہ کا دہشت گرد مذہبی منافرت اور اشتعال انگیز تقاریر پر مبنی سینکڑوں کیسٹس اور سی ڈیز سمیت گرفتار/ تصاویر


کالعدم گروہ کا دہشت گرد مذہبی منافرت اور اشتعال انگیز تقاریر پر مبنی سینکڑوں کیسٹس اور سی ڈیز سمیت گرفتار/ تصاویر

پاکستان رینجرز سندھ نے شہدادکوٹ اسٹیشن روڈ سے اسنیپ چیکنگ کے دوران عبدالرحمٰن نامی شخض کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے مذہبی منافرت، اشتعال انگیزتقاریر اور فرقہ وارانہ مواد پر مبنی 350 آڈیوکیسٹز اور سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان رینجرز سندھ نے شہدادکوٹ اسٹیشن روڈ سے  اسنیپ چیکنگ کے دوران عبدالرحمٰن نامی شخض کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی گاڑی سے 350 آڈیوکیسٹز اور سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں جو  مذہبی منافرت، اشتعال انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد پر مبنی ہیں۔

اس مجرم کو قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کی کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری