انتخابات میں اپ سیٹ / ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب


انتخابات میں اپ سیٹ / ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب

2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 276 الیکٹورل ووٹ لے کر میدان مار لیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ ڈونلڈ ٹاور میں جشن کا سماں ہے۔

ان کے حامی فلک شگاف نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے حامیوں میں مایوسی اور افسردگی چھائی ہوئی ہے۔

تھوڑی دیر میں ڈونلڈ ٹرمپ عوام سے خطاب کریں گے، جبکہ ذرائع کے مطابق ہیلری کلنٹن آج کوئی خطاب نہیں کریں گی۔

تاہم انہوں نے  انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری