ایران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار/ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کریں گے


ایران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار/ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کریں گے

اسلامی جمہوری ایران کے ایٹمی توانائی کے ترجمان کمالوندی نے ٹرامپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اسلامی جمہوری ایران ایٹمی معاہدے کی بدستور پاسداری کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے ایٹمی توانائی کے ترجمان کمالوندی نے ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہرقسم کی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے گا، اسلامی جمہوری ایران نے ایٹمی توانائی کے بارے میں طویل المدت منصوبہ بندی کی ہے۔

واضح رہے ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ صدر منتخب ہونے پر ایران کے ساتھ ایٹمی معادہدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کئے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری