دینا بھر سے ٹرمپ کو مبارک بادی کے پیغامات


دینا بھر سے ٹرمپ کو مبارک بادی کے پیغامات

روسی صدر پیوٹن سمیت دنیا بھر سے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر سے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی قوم کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت مبارک ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مبارک باد دی ہے تاہم ان کی مبارک باد دوسرے راہنماؤں سے کچھ مختلف ہے۔

انہوں نے نئے امریکی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میرا نام بلاول ہے، میں مسلمان اور پاکستانی شہری ہوں۔

انہوں نے صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ شکست آپ کو مزید مضبوط کرے گی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 45واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترک صدر اردوغان نے ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید بہتری آئےگی۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی دنیائے اسلام کے پہلے صدر تھے جنہوں نے سب سے پہلے امریکی نو منتخب صدر کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری