امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر حماس کا رد عمل


امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر حماس کا رد عمل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کی کامیابی پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح سے فلسطینیوں کے خلاف امریکی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔

ریپبلیکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹوں سے امریکہ کے نئے صدر بن گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری