آج دنیا بھر میں ورلڈ سائنس ڈے منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھر میں ورلڈ سائنس ڈے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ منائے جانے کا مقصد لوگوں میں سائنس سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا اور امن کے قیام کے لئے سائنس کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہماری روزمرہ زندگی میں سب سے اہم کردار سائنس کا ہے۔

صبح بیدار ہونے سے رات دوبارہ سونے تک ہم روزانہ سینکڑوں سائنسی ایجادات کا استعمال کرتے ہیں۔

آج کا انسان سائنس کی ایجادات کا اس قدر عادی ہو چکا ہے کہ ان کے بنا ایک بھی دن گزارنے کا نہیں سوچ سکتا۔

آج کے دن ورلڈ سائنس ڈے منانے کا مقصد نہ صرف سائنس کی بدولت انسانی زندگی میں پیدا ہونے والی سہولیات کا اعتراف کرنا ہے بلکہ سائنس کے منفی اثرات کو زائل بھی کرنا ہے جس میں سر فہرست اسلحے کا استعمال ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سائنس بذات خود بری شے نہیں ہے، اس کا غلط استعمال، انسان کے ہاتھ میں ہے۔

جہاں ایک مکتبہ فکر سائنس کو اسلحہ بارود کی وجہ قرار دیتا ہے وہاں وہ یہ کیوں فراموش کر دیتا ہے کہ میڈیکل سائنس کی مرہون منت سالانہ کروڑوں انسان مختلف بیماریوں سے صحتیاب ہوتے ہیں۔

سائنس نے انسان کے لئے اس قدر سہولیات پیدا کی ہیں جن کا احاطہ شائد الفاظ میں ممکن نہیں لیکن بعض لوگ  صرف اسلحے  کی مثال دے کر سائنس کی دیگر افادیت کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

آج کا دن منانے کا ایک  مقصد سائنس سے متعلق انہی منفی اثرات کو زائل کرنا  بھی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری