حلب میں نصب ایرانی میزائل سسٹم اسرائیل کے خلاف ہے/ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ایرانی خطرہ ایک مذاق ہے


حلب میں نصب ایرانی میزائل سسٹم اسرائیل کے خلاف ہے/ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ایرانی خطرہ ایک مذاق ہے

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے کہا ہے کہ گذشتہ سالوں میں ایران نے شام کے علاقے حلب میں میزائل صنعت کا قیام کرکے میزائل کی پیداوار شروع کی ہے جو لبنان-اسرائیل 33 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کے خلاف استعمال ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے شہید طہرانی مقدم کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ شہید طہرانی مقدم نے کتنے بڑے اور عظیم کام انجام دیئے ہیں اور جو کچھ دفاع مقدس میں استعمال ہوا ہے، وہ محض مقدمہ تھا۔

جنرل باقری کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں میں ایران نے شام کے علاقے حلب میں میزائل صنعت کا قیام کرکے میزائل کی پیداوار شروع کی جو لبنان-اسرائیل 33 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کے خلاف استعمال ہوئے جو شہید طہرانی مقدم کی کوششیں اور کام کا نتیجہ تھا۔

شہید طہرانی مقدم نے اتنی محنت اور جدوجہد کی کہ شہاب 3 تک پہنچ گئے اور آج مزید کوششوں کے ساتھ میزائل کے میدان میں شہید طہرانی مقدم کے زمانے سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

انہوں نے امریکی نومنتخب صدر کے انتخابی مہم کے دوران کے بیانات اور دعوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص تازہ اقتدار پر آنا چاہتا ہے اس کا چھوٹا منہ بڑی باتیں ہوتی ہیں۔ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران چینی بہت کھائی تھی شاید اس وجہ سے ایسی باتیں کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سے کہتے ہیں کہ پہلے منصب صدارت پر براجمان ہو جاؤ اور اپنی بحریہ کے کمانڈروں اور اس دن کے کمانڈروں سے پوچھو کہ کشتیوں میں کیسے پھنس گئے تھے؟ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ایرانی خطرہ ایک مذاق ہے؟ یہی قوت بحریہ، زمینی اور فضائی دفاع سمیت سپاہ پاسداران قدس فورس میں بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ایک رات کے لئے ہم سوجائیں تو ہمارا دشمن بیدار ہے، لہٰذا ہم محتاط ہیں۔

ایران پڑوسیوں کے ایک انچ مٹی پر چشم طمع رکھے بغیر اسلام اور اپنے مفادات کا خیال رکھتا ہے اور اسلام کے تمام اصولوں پرعمل کرتے ہوئے دہشت گردوں اور عالمی استکبار کے خلاف مظلوم کی مدد کرنے پر فخر کرتا ہے۔

میزائل اور دوسرے شعبوں کے میدان میں حزب اللہ لبنان کی مدد کی گئی ہے اور یہ سچ ہے۔ آپ نے دیکھا کہ اسی حزب اللہ نے کس طرح اسرائیل کو ذلیل اور رسوا کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری